پشاور(اے بی این نیوز)باجوڑمیں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل کردئیے گئے۔
ڈی پی او باجوڑ نے اس حوالے سے بتایا کہ معطل پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے پیسے وصولی اور دیگر تعلقات رکھنے میں ملوث پائے گئے تھے۔
معطل پولیس اہلکاروں کی طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔پچھلے ماہ بھی منشیات فروشوں سے تعلق میں 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ بالکل بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی















