فرانس(اے بی این نیوز)فرانس، پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان رضائے الہٰی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فرانس کی سیاسی اور سماجی شخصیات مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔
محمد یوسف خان ایک نہایت ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے اور ان کی خدمات اور اعلیٰ اوصاف کو سیاسی و سماجی حلقوں میں سراہا جاتا رہا۔
مرحوم کی وفات سے مسلم لیگ ن کے نمائندوں اور فرانس میں پاکستانی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نماز جنازہ اورتدفین کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جس میں دوست احباب اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
محمد یوسف خان کی یادگار شخصیت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے خاندانی افراد، دوستوں اور سیاسی حلقوں کے لیے یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
مزید پڑھیں۔نو مئی کیسز کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد جاوید کا لاہور سے تبادلہ















