اسلام آباد (اے بی این نیوز )پیمرا میں خصوصی میڈیا فنڈ کے قیام پر غور، قائم مقام چیئرمین کی الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کے سی ای او سے ملاقات۔ قائم مقام چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون بن لطیف اور اُن کی ٹیم سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی میڈیا انڈسٹری کے لیے ایک خصوصی میڈیا فنڈ کے قیام پر ابتدائی مشاورت کی گئی۔
یہ فنڈ پرائیویٹ کیٹیگری کے تحت تشکیل دینے کی تجویز ہے، جس کا مقصد پاکستانی مواد کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز تک لے جانا اور عالمی سطح پر مقامی پروڈکشن کی رسائی بڑھانا ہے۔ملاقات میں میڈیا سیکٹر کو درپیش حالیہ چیلنجز، سرمایہ کاری کے مواقع، اور ایسی مشترکہ حکمتِ عملی پر بات چیت ہوئی جو صنعت میں ترقی کے نئے دروازے کھول سکے۔ دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پالیسی سطح پر موثر تعاون اور جدید مالی ماڈلز کے ذریعے مقامی مواد کو عالمی مارکیٹ میں جگہ دلائی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی سے قربتیں،قومی کانفرنس کی تیاریاں تیز















