اہم خبریں

عمران خانبے نقاب ہو چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کی آواز ہے،اویس لغاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کی آواز ہے اور جیل میں بیٹھا شخص مسلسل قوم کو اذیت میں مبتلا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان پاک فوج نے بانی پی ٹی آئی کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ان کے مطابق پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والا شخص قوم اور ملک کا غدار ہے اور ایسی سوچ کسی رعایت کی مستحق نہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ملکی سلامتی سے بالاتر نہیں ہو سکتی، اور سوال یہ ہے کہ بیانیہ ہمیشہ مسلح افواج کے خلاف ہی کیوں بنتا ہے؟

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پچھلے 12 سال سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے مگر کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ قوم اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی کیونکہ کسی کی ذات ملک اور قوم کی سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں :بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے حملہ،ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی

متعلقہ خبریں