اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں کھلے گٹروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ دارالحکومت میں گٹروں کے غائب ڈھکنوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کے بعد ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر خصوصی سروے ٹیمیں مختلف علاقوں میں نشاندہی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ٹیموں نے اب تک متعدد کھلے گٹر تلاش کر لیے ہیں جن پر ہنگامی بنیادوں پر ڈھکن لگائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہر اس علاقے کے افسر سے وضاحت لی جائے گی جہاں گٹر کا ڈھکن غائب پایا گیا تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں میں کھلے گٹر دیکھیں تو فوری اطلاع دیں، تاکہ حادثات روکے جا سکیں اور شہر کی مجموعی صفائی و حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سولر پینل سسٹمز سستے ہو گئے















