اہم خبریں

سولر پینل سسٹمز سستے ہو گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پانچ، سات، دس اور پندرہ کلو واٹ کے سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں حیران کن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک بھر میں گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے سولر سسٹمز ایک بار پھر صارفین کی پہنچ میں آتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 کلو واٹ سسٹم کی قیمت کم ہو کر پانچ لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے، جو پہلے چھ لاکھ روپے تھی۔ 7 کلو واٹ سسٹم اب 6 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح 10 کے وی سولر سسٹم، جو پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے میں فروخت ہوتا تھا، اب 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے درمیان مل رہا ہے۔

15 کے وی سسٹم کی قیمت بھی کم ہوکر 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک تھی۔
مزید پڑھیں :بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے حملہ،ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی

متعلقہ خبریں