اہم خبریں

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی مدت میں توسیع،جا نئے کتنا عرصہ بڑھا دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے جون 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ یہ پروگرام پہلے 2025 تک جاری رہنا تھا، تاہم نوجوانوں کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر اس میں مزید چھ ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسکیم کے ذریعے اب تک تین مراحل میں تقریباً چھ لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ ماہ حکومت نے مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ طلبہ پنجاب سے منتخب ہوئے، جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے الگ پانچ ہزار لیپ ٹاپ مختص کیے گئے تھے۔

پروگرام کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں میں بی ایس، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ ایک بار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ تمام انتخاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آن لائن سسٹم کے ذریعے میرٹ پر کیا جاتا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم میں توسیع حکومت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل رسائی کو بہتر بنایا جائے اور طلبہ کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں جن کے بغیر جدید تعلیم ممکن نہیں۔ حکام کے مطابق بہت سے طلبہ لیپ ٹاپ خریدنے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے، جبکہ آن لائن کلاسز، تحقیق اور پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے یہ اب بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں :انتخابی منظرنامہ گرم، وزیراعظم کو اہم خط،چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ زور پکڑ گیا

متعلقہ خبریں