اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات،آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کااعادہ۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے د ونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ہر شعبے میں بحرین کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ، جج کے پہلی بار اہم ترین ریمارکس،جا نئے عدالت کیا چاہتی ہے،وفاق کو کیا کرنا ہو گا

متعلقہ خبریں