اہم خبریں

ایم ٹیگ نہ لگانے والوں کیلئے انتباہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 نومبر سے اب تک 49 ہزار 551 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ ایک روز کے دوران مزید 2 ہزار 875 گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے شہر بھر میں 10 ایم ٹیگ سینٹر مکمل طور پر فعال ہیں۔ ایم ٹیگ نہ لگانے کی صورت میں مختلف مقامات پر نصب ریڈرز کے ذریعے گاڑیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جبکہ مراکز پر اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایم ٹیگ نہ ہونے کی صورت میں گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس لیے شہری بروقت رجسٹریشن مکمل کریں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،درخواست خارج، محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

متعلقہ خبریں