لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کا وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع کرائے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا،مسلم لیگ ن کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے گھر اکٹھے ہوئے، لیگی ارکان نے رانا مشہود کے گھر عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں(ن) لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد آج ہی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔