پشاور ( اے بی این نیوز ) کے پی میں دہشتگردی کے بعد نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں،پشاور میں ہوٹلز اور سراؤں میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے بغیر قیام پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔گنجان آباد مقامات، تجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خصوصی نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاپندی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد لگائی گئی ہے۔















