اہم خبریں

دیامر میں مسافر بس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں، 30 افراد جاں بحق ہو گئے

دیامر( اے بی این نیوز  ) گلگت شتیال کے قریب مسافر بس کو افسوس ناک حادثہ پیش آگیا،دیامر میں مسافر بس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں، 30 افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق مسافر بس اور کار کے درمیان حادثہ شتیال کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافربس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں۔حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اندھیرےکی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،شاہراہ قراقرم شتیال کے مقام پر بس حادثہ مقامی رضاکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان نے چلاس ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،ایس پی دیامر شیر خان نے بتا کہ ریسکیو ٹیموں کے علاؤہ دیامر پولیس کی نفری بھی جاے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں،پولیس نے بتایاکہ حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے اور لاشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی اور کار گلگت جا رہی تھی۔دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں