اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمی افراد کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبّی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔















