اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا،متعلقہ چینل کے پاس جواب دینے کے لیے 14 روزکی مہلت ہے۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف سے متعلق دعووں کے جواب میں جیو نیوز کے خلاف لندن اور یواے ای میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں عمران خان نے بتایا کہ ان کی جانب سے معاملے میں مجرمانہ ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا جاچکا ہے۔سابق وزیراعظم نے لکھا ، ’حسن شاد کی سربراہی میں میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمرفاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت کے حوالے سے (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں ۔اس سے قبل عمران خان نے 6 دسمبرکواپنی لندن میں جیو ٹی وی لمیٹڈ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، وکلاء نے یہ نوٹس ’پری ایکشن پروٹوکول فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کلیمز‘ کےتحت بھیجاہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس دعویٰ کا باضابطہ خط لندن میں جیو ٹی وی لمیٹڈ کو بھیجا گیا ہے اوران کے پاس جواب دینے کے لیے 14 روزکی مہلت ہے۔