اہم خبریں

حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے اورلائےگی،نائب وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم لا رہی ہے اور اپنے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر یہ عمل آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کو بھی مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے تجویز دی کہ مجوزہ ترمیم کو سب سے پہلے سینیٹ میں پیش کیا جانا چاہیے تاکہ وہاں سے مشاورت کا عمل شروع ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اپنے چیمبر میں فیصلے کرتے ہیں اور حکومت اس عمل میں کسی رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی۔

نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاول کا موقف دیکھ چکے ہیں اور اس پر بات بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ،ہزاروں روپے سستا،جا نئے فی تولہ کیا قیمت ہو گئی

متعلقہ خبریں