اہم خبریں

ڈی جی این سی سی آئی اے وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )    ‏ڈی جی این سی سی آئی اے وقاد الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔گریڈ21کے خرم علی نئے ڈی جی این سی سی آئی اے تعینات ۔وقار الدین سید کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی قیادت میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ڈی جی این سی سی اے وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے،

جو جلد اپنے فرائض سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق تقرری اور تبادلے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے کچھ افسران پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات لگے۔وزارت داخلہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری ایکشن کا حکم دیا تھا۔ تحقیقات کے دوران اربوں روپے کی مشتبہ رقوم سامنے آئیں ۔ مزید افسران کو بھی پوچھ گچھ کے دائرے میں لایا جائے گا۔سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل کرائم کنٹرول کے موجودہ دور میں یہ تبدیلی حکومت کی ترجیحات میں بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں  :
مزید پڑھیں  :دوحہ معاہدہ، پاکستان پر حملوں کی روک تھام کے لیےمؤثر حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، سردار مسعود خان

متعلقہ خبریں