کراچی ( اے بی این نیوز )عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونا ایک بار پھر نیچے آگیا جس سے خریداروں نے کچھ حد تک اطمینان کا سانس لیا
تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پچاسی ڈالر کم ہو کر چار ہزار ایک سو پچاس ڈالر فی اونس پر آگئی ہے عالمی منڈی میں اس کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی
پاکستان میں فی تولہ سونا چار لاکھ سینتیس ہزار تین سو باسٹھ روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا چھ ہزار چار سو تریسٹھ روپے کمی کے بعد تین لاکھ چوہتر ہزار نو سو سڑسٹھ روپے میں فروخت ہو رہا ہےگزشتہ ہفتوں میں امریکا میں شرح سود میں ممکنہ کمی کے امکانات کے باعث سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا تھا پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونا چار ہزار تین سو اکیاسی ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا
رواں سال سونے کی قیمتوں میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سامنے آیا تاہم ماہرین کے مطابق اب امریکی ڈالر کی مضبوطی اور عالمی مالیاتی رجحانات نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی عمران خان سے کیسے ملاقات کر سکتے ہیں،محمد علی درانی نے اندر کی بات بتا دی