اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ اور پشاور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف سنگین جرائم بشمول ڈکیتی اغوا برائے تاوان اور قبضے کے مقدمات میں مطلوب تھے
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں
مزید پڑھیں : پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے رویےسے اختلاف ہے، شہلا رضا