اہم خبریں

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ( اے بی این نیوز       ) سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ جنیوا سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
نعرے بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کارکنان نے نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے قافلے کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں پارٹی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ نواز شریف کی واپسی کو مسلم لیگ (ن) کے لیے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :اسرائیلی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

متعلقہ خبریں