اہم خبریں

ریلوے کا 2 ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان

کراچی( اے بی این نیوز)محکمہ ریلوے نے آج 2 ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس آج 23 ستمبر کو معطل رہے گی۔

ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں جگہ دی جائے گی، جو ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان ریلوے نے مطلوبہ تعداد میں مسافروں کی کمی کے باعث 3 ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق جن ٹرینوں کو منسوخ کیا جائے گا ان میں خوشحال خان ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔

متاثرہ مسافروں نے شکایت کی کہ ٹرینوں کی اچانک منسوخی سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوئے اور انہیں متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں‌:ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مارکیٹ سے مختلف ادویات کے ناکارہ بیچز فوری واپس لینے کا حکم

متعلقہ خبریں