اہم خبریں

فورٹی نیٹ،سیکیور ایکسس سروس ایج کا نیا حل متعارف

اسلام آباد (اے بی این نیوز) فورٹی نیٹ نے پاکستان میں اپنے تیسرے “فورٹی نیٹ سیکیورٹی ڈے” کے موقع پر خودمختار SASE (سیکیور ایکسس سروس ایج) کا نیا حل متعارف کرا دیا، جو ملکی کاروباری اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کو ڈیٹا خودمختاری اور سیکیورٹی کے بڑھتے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

فورٹی نیٹ، جو نیٹ ورکنگ اور سیکیورٹی کے امتزاج میں عالمی شہرت رکھتا ہے، نے 16 ستمبر 2025 کو یہ جدید حل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ SASE اداروں کو ڈیٹا رہائش، پرائیویسی اور آپریشنل تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے، بغیر سیکیورٹی یا صارف کے تجربے پر کسی سمجھوتے کے۔ یہ ٹیکنالوجی صارفین، ایپلیکیشنز اور ڈیٹا کو محفوظ انداز میں جوڑنے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، چاہے وہ کسی بھی خطے میں موجود ہوں۔

فورٹی نیٹ کے سینئر ریجنل ڈائریکٹر شادي خفاش نے کہا کہ SASE مختلف صنعتوں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور خاص طور پر ان اداروں کے لیے موزوں ہے جو حساس ڈیٹا کے ساتھ کام کرتے ہیں، جیسے حکومتی محکمے، مالیاتی ادارے اور صحت کا شعبہ۔ یہ حل ایسے اداروں کو مقامی اور علاقائی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے خفیہ معلومات اور انفراسٹرکچر کا بہتر انتظام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

فورٹی نیٹ پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر ثاقب اشفاق نے کہا کہ آج کی باہم جڑی ہوئی عالمی معیشت میں ادارے بڑھتے ہوئے سائبر خطرات اور پیچیدہ تعمیلی تقاضوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے نئے قوانین جیسے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل (PDPB) 2023 ان پر مزید ذمہ داریاں عائد کرتے ہیں۔ فورٹی نیٹ کا SASE اداروں کو خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری ردعمل اور صارفین کے لیے بہتر تجربہ فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اس موقع پر منعقدہ “فورٹی نیٹ سیکیورٹی ڈے” میں حکومتی نمائندوں، صارفین، شراکت داروں اور انڈسٹری ماہرین نے شرکت کی۔ ایک خصوصی ٹیک ایکسپو کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں سیکیورٹی کے نئے رجحانات، جدید ٹیکنالوجیز اور عملی حل متعارف کرائے گئے، جبکہ شرکاء کو ماہرین اور انڈسٹری کے لیڈرز سے روابط بڑھانے کا موقع بھی ملا۔
مزید پڑھیں :ہم صرف عمران خان کی پالیسی فالو کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں