اہم خبریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کا چو نکا دینے والا قائداعظم کے نام خط

لاہور (اے بی این نیوز     ) جیل سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قائداعظم کو برسی کے موقع پر خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک کی سیاسی قیدی ہیں جسے قائد نے آزاد کروایا۔ ڈاکٹر یاسمین نے لکھا کہ انہیں من گھڑت اور جھوٹے الزامات کے تحت قید رکھا گیا ہے اور موجودہ عدالتی نظام ٹوٹا ہوا نظر آتا ہے۔

انہوں نے قائداعظم کی تعلیمات انصاف، جمہوریت اور مساوات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج طاقت، دھمکی اور ریاستی مداخلت نے عوامی ارادے کو دبا دیا ہے۔خط میں یاسمین راشد نے واضح کیا کہ وہ ایک طویل عرصے تک ڈاکٹر اور سرکاری ملازم کی حیثیت سے عوامی خدمت کرتی رہی ہیں

مگر آج خدمت کو سزا اور سچ کو جرم سمجھا جا رہا ہے۔ جمہوریت کو دھواں کیا گیا ہے۔ انہوںنے لکھا کہ سیاسی قیدی، صحافی اور عام شہری ایک ایسے نظام کی قیمت ادا کر رہے ہیں جس نے انصاف کو پس پشت ڈال دیا ہے، مگر انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان پھر سے قائد کے بتائے راستے پر آئے گا اور وہ جیل کی دیواروں کے پار سے اپنی آواز جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کے مقدمات کے فیصلے؟ سینیٹر علی ظفر نے بڑا انکشاف کر دیا

متعلقہ خبریں