کراچی ( اے بی این نیوز ) سابق صدر پاکستان عارف علوی کی بہن ڈاکٹر زائمہ علوی انتقال کر گئی ہیں۔ سابق صدر نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن نہ صرف ان کی ساتھی اور ہمدرد تھیں بلکہ بے پناہ محبت کرنے والی ایک نیک دل خاتون بھی تھیں جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے لکھا کہ 2019 میں شوہر ڈاکٹر رشید احمد کے انتقال کے بعد ان کا اللہ سے تعلق مزید گہرا ہوگیا تھا۔ عارف علوی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی خاص رحمت نازل فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
سابق صدر نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کی مرحومہ بہن کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور ان کی زندگی میں ہونے والی کسی بھی کوتاہی کو معاف کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ آپ سب پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس کا بڑا فیصلہ آگیا،نیا پنڈوڑا باکس کھل گیا،جا نئے ہو شربا انکشافات