اہم خبریں

ملتان کو خطرہ،شیر شاہ بند توڑنے کا فیصلہ،اعلانات شروع

ملتان (اے بی این نیوز)ملتان اس وقت شدید سیلابی دباؤ کی زد میں ہے اور صورتحال قابو سے باہر ہونے پر انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ اور دباؤ کو کم کرنے کے لیے شیر شاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملتان شہر کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس فیصلے کے بعد ملحقہ دیہات اور آبادیوں میں مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت دی گئی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے جلد از جلد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

سیلابی صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زرعی زمینوں اور دیہی بستیوں کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم یہ اقدام شہری آبادی کو بڑے پیمانے پر تباہی سے بچانے کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :احساس پروگرام، ادائیگیاں شروع،فی گھرانہ 13500روپےمختص،حاصل کرنے کا طریقہ جا نئے

متعلقہ خبریں