اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تھانہ شمس کالونی کی حدود میں غیرت کے نام پر لڑکی کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
مقتولہ کو حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔
مقتولہ نے پسند کی شادی کی،جس پر اس کے بھائی کو اعتراض تھا۔
ملزم نے مقتولہ کے سر میں گولی ماری جس سے وہ جانبر نہ سکی۔
ملزم کی شناخت عادل حسین کے نام سے ہوئی۔
ملزم عادل حسین سی ڈی اے کا سابقہ ملازم ہے۔
مزید پڑھیں :ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، کتنے مقدمات میں مزید ضمانت درکار،جا نئے تفصیل