اہم خبریں

فتنہ و فساد پھیلانےوالوں کے خلاف بھی جنگ جیتیں گے، مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز   )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم فتنہ اور کرپشن پھیلانے والی ذہنیت کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، ہم اپنے وطن کو پہلے سے زیادہ عظیم بنانے کے لیے دن رات کام کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، اللہ تعالی نے عوام کو ایک اور عزت اور کامیابی کا دن دیکھنا نصیب کیا، ہمیں پاکستان بہت قربانیوں کے بعد ملا۔

ہمارے جوان وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بہادر نوجوانوں نے شہادت قبول کی، عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں یہ دن خاص طور پر شہداء کے نام کرتا ہوں، ہم ہر سال یوم آزادی اسی جوش و جذبے سے منائیں گے۔

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ میں اپنی افواج کو حق کی جنگ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم سب ملکی خودمختاری اور دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے 6 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔ جنگ جیتنے کے لیے صرف ہتھیار نہیں بلکہ جذبے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

قوم بھی پاک فضائیہ کے سربراہ کو ان کی شاندار کامیابی پر سلام پیش کرتی ہے۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح سے دنیا کے نقشے پر نیا پاکستان ابھرا۔

مزید پڑھیں :اللہ خیر کرے !عمر ایوب نے ڈھائی سو فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی

متعلقہ خبریں