پشاور ( اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سزا سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ
عمر ایوب کی نااہلی سے آئینی ادارہ کی تعیناتیوں کا عمل معطل۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کا عمل رک گیا۔
عمر ایوب کو سزا کی و جہ سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہوگیا۔
الیکشن کمیشن تعیناتیوں کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت لازمی ہے۔
نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک مشاورت میں تعطل آگیا۔
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کمیشن کی مدت 25 جنوری کو مکمل ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 16 مئی کو مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا تھا۔
مزید پڑھیں :لاپتہ افرادسےمتعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، چیف جسٹس