اسلام آباد(اے بی این نیوز ) پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت پی ٹی ڈی سی کی منتقلی کی منظوری دے دی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق
پی ٹی ڈی سی اب بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے تحت کام کرے گا۔ کابینہ ڈویژن سے پی ٹی ڈی سی کی منتقلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یا گیا۔ رولز آف بزنس کے شیڈول ٹو میں ضروری ترامیم جلد کی جائیں گی۔ وزیراعظم آفس نے منتقلی کا فیصلہ 3(3) رولز آف بزنس 1973 کے تحت کی۔
مزید پڑھیں :5اگست کا دن قریب آتے ہی اہم فیصلے متوقع ہیں ،نیاز اللہ نیازی