راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس چکری کے مقام پر الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق۔ راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چکری بس حادثے کے 8 زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت کا میانمار پر حملہ