اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم لانے پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹھیک کاٹی ، نشے والا تاثر غلط ہے۔
خیبر پختونخو ا میں پی ٹی آئی کے ارکان منحرف ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے گالم گلوچ بریگیڈ سے ان کی اپنی قیادت محفوظ نہیں۔ پی ٹی آئی اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہے تو کر لے۔ سیاسی جماعتوں کے مذاکرات سیاسی قوتوں سے ہی ہوتے ہیں۔
جیل میں جولائی ، اگست کے مہینے پورے سال کے برابر ہوتے ہیں ۔ جیل سے تحریک چلائی تو بانی پی ٹی آئی کیلئے مشکلات ہوں گی۔ مذاکرات کے علاوہ پی ٹی آئی کے لیے کوئی راستہ نہیں۔
علیمہ خان نے مائنس کرنے والی بات دکھ میں کی۔ جب ہم جیل میں تھے ، تب بھی بیانیہ بات چیت ہی تھا۔ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ، بانی اسے این آر او کا نام دیتے۔
جمہوریت ایک بتدریج عمل ہے ، جو وقت کے ساتھ بہتر ہو گی۔ خیبر پختونخوا میں نمبر گیم دلچسپ ، حکومت پر تحفظات ہیں ۔
