اہم خبریں

بھارت کوسفارتی سطح پربھی ناکامی کاسامناکرناپڑا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا رہا۔ بھارت ہم سے7گنابڑاملک،وسائل بھی زیادہ ہیں۔ بھارت کےخلاف ہم نے3حصوں میں کامیابی حاصل کی۔ میڈیانےپاک بھارت جنگ کےدوران بھرپورکرداراداکیا۔ بھارت کوسفارتی سطح پربھی ناکامی کاسامناکرناپڑا۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان سفیروں نے بھی تاریخی کردار ادا کیا۔
سفارتی سطح پر وزیر اعظم نے مجھے اور وفد کو ذمہ داری دی۔
تمام سیاسی جماعتوں سے جتنا ہو سکاپاکستان کا بیانیہ اجاگر کیا۔ پانچ دن کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے اپنی ساکھ بنائی ۔ بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح ملی۔ سوشل میڈیا کے محاذ پر بھارت شکست کھا گیا۔ پانچ دن کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے اپنی ساکھ بنائی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح ملی ۔سوشل میڈیا کے محاذ پر بھارت شکست کھا گیا۔ پاکستانی میڈیا نے 5 دن میں مجھ سے بڑھ کر کام کیا۔
جو حکمران نہیں تھے ، انہوں نے بھی 5 دن تک سفارتی کوشش جاری رکھیں ۔ دنیا نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے وہ بھی ہماری کامیابی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مودی نے سیز فائر کی درخواست نہیں کی تو امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا کیوں قرار نہیں دیتے؟؟؟ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد دنیا کی بھارت سے وابسطہ امیدیں،بھی ٹوٹ گئیں_ بھارت سہہ فریقی مزاکرات سے بھاگ رہا ہے_ ہم نے جنگ میں بھی بھارت کو ہرایا اور بیانیے کی جنگ میں،بھی بھارت کو شکست ہوئی_ ہم جنگ جیتنےکےباوجود امن کی بات کرتےہیں۔بھارت کا بیانیہ پوری دنیا نے مسترد کیا ہے ، حکومت سازی کی شروعات میں ڈھائی سال کے لیے وزیر اعظم کی پیشکش ہوئی تھی جو مسترد کردی تھی _!
اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کےخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نےانڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیےکےمحاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کےدوران پاکستان کے میڈیا کا کرداربھی تاریخی تھا۔
ساٹ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کےمحاذ پر بھی بھارت شکست کھاگیا، بیانیےکی جنگ میں پاکستانی میڈیا نےصف اوّل کا کردارادا کیا، پانچ دن کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے اپنی ساکھ بنائی، ہمیں پاکستانی میڈیا پر فخرہے۔
ساٹ
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعےکا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگایا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ہم شفاف تحقیقات کرانے کے لیے تیارہیں، اب شفافیت مشکل مرحلہ نہیں، سیٹلائٹ کا زمانہ ہے، ہم نسل درنسل کشمیر کے لیے لڑتے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان معاشی طور پر ترقی کرے اورعوام کو فائدہ ہو۔ بھارت چاہتا ہےڈونلڈ ٹرمپ کی سیزفائرکی کوشش ناکام ہو، پاکستان نےایک ذمہ دارنیوکلیئراسٹیٹ کا کردارادا کیا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی رہے گی

مزید پڑھیں :ایک سال میں جوکام ہوئے،ان کااحاطہ نہیں کیاجاسکتا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

متعلقہ خبریں