تہران (اے بی این نیوز )ایران کی گارڈین کونسل نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کرنے کا بل منطور کر لیا۔ گارڈین کونسل کے ترجمان کے مطابق عالمی جوہری ادارے سے تعاون معطل کرنے کا پارلیمانی بل منظور کر لیا گیا۔ ایران کی گارڈین کونسل نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کرنے کا بل منطور کر لیا ۔
ایرانی پارلیمنٹ نے بھی واضح اکثریت سے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا اعلان کیا تھا ۔ سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ جب وہ ہماری تنصیبات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے اس وقت تعاون ہو گا ۔ منظوری کے بعد بل باقاعدہ قانون بن گیا۔
مزید پڑھیں :فردونیوکلیئر سائٹ پر حملے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت ڈیزائن ہتھیار استعمال کیے،امریکی وزیردفاع