اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس۔ فنانس بل 2025شق پانچ کثرت رائےسےمنظور کر لیا گیا۔ سولرپینل پرسیلزٹیکس کی شرح10فیصدکردی گئی۔
فنانس بل میں سیلزٹیکس فراڈمیں ملوث افرادکی گرفتاری سےمتعلق ترامیم منظور۔ سیلزٹیکس میں ٹمپرنگ کرنابھی سیلزٹیکس فراڈکےزمرےمیں شامل ہوگا۔ ٹیکس انوائس میں فراڈکوبھی سیلزٹیکس فراڈتصورکیاجائےگا۔
ٹیکس کےشواہدمٹانابھی سیلزٹیکس فراڈکےزمرےمیں شامل۔ ٹیکس گوشوارےمیں جان بو جھ کرغلط معلومات دینابھی ٹیکس فراڈتصور ہو گا۔ ٹیکس فراڈمیں ملوث کمپنی کےمتعلقہ افسرکو3نوٹس بھیجناہوں گے۔
سیلزٹیکس فراڈکی انکوائری خفیہ نہیں ہوگی۔ سیلزٹیکس فراڈمیں ملوث شخص اگرانکوائری میں شامل ہوگیاتوگرفتارنہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ، ہمیں ٹریٹ ایسے کیا جا رہا ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں، علی امین گنڈاپور
