لاہور (اے بی این نیوز )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا بڑا فیصلہ، دفاتر اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ریکوری مہم کے تحت ایکسائز پنجاب کے تمام دفاتر 30 جون تک کھلے رہیں گے۔
تمام فیلڈ دفاتر 29 جون اتوار اور 30 جون کی رات 12 بجے تک کام جاری رکھیں گے۔
ریکوری اہداف کے حصول کیلئے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔ ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد عمر شیر کی فیلڈ اسٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔
عوامی سہولت کے پیش نظر ایکسائز دفاتر میں کام جاری رہے گا۔
عوام کی سہولت کے پیش نظر نادہندگان ای پیمنٹ کے ذریعے بھی موٹر وہیکل ٹیکس جمع کرا سکتے ہیں۔ تمام فیلڈ فارميشنز 30 جون تک چھٹی کے بغیر اپنی خدمات انجام دیں گی۔
مزید پڑھیں :سول جج کا بڑا فیصلہ ، بجلی کا میٹر اتارنے پر ایس ڈی او واپڈا کو سزا سنا دی گئی
