اہم خبریں

پہلگام واقعہ کاذکر کیوں نہیں کیا ،ایس سی او اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ،بھارت نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا

بیجنگ (اے بی این نیوز    )بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ برہم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا کیونکہ اس میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا، جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پر بالواسطہ طور پر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری

متعلقہ خبریں