اہم خبریں

جنوبی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،11خوارج ہلاک،میجر سیدمعیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید

جنوبی وزیرستان ( اے بی این نیوز   )جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،11بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7خوارج زخمی بھی ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں میجر سیدمعیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید۔
میجر سید معیز عباس شاہ فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی عمر 37 سال ،تعلق چکوال سے ہے۔ میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔
میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور2بیٹےشامل ہیں۔ 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے۔ لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیے۔ لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے کے پی بجٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہو ئے مسترد کر دیا، میری اجازت کے بغیر کیسے منظور ہوا،علی امین پر شدید بر ہم

متعلقہ خبریں