اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتیں روکنا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے۔ عدالتی احکامات اور بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
بانی کے کیسز میں وکیل کو پیش ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
9مئی کیسز میں ضمانت منسوخی افسوسناک ہے، سپریم کورٹ جائیں گے۔ ہم اس نظام کو آئینہ دکھاتے اور شرمندہ کرتے رہیں گے۔ کے پی بجٹ پر 30 جون تک مشاورت ممکن تھی، عجلت میں فیصلہ ہوا۔
پارٹی میں بجٹ 23 جون کو پیش کرنے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :سانحہ نو مئی کیسز، عدالت کا عمران خان کی تمام ضمانتیں خارج کرنے کا حکم
