تہران (اے بی این نیوز) ایران نے امریکی اڈوں پر حملے کوآپریشن بشارت الفتح کا نام دیدیا،ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کیخلاف شروع کیا گیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے۔
ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔ ایران نے امریکی فوجی اڈے پر 6 میزائل داغ دیے۔ قطر میں میزائل ڈیفنس سسٹم فعال کردیاگیا۔ قطر نے کچھ دیرپہلے ہی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایران کا عراق میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملہ۔ عراق میں دفاعی فضائی نظام فعال کردیا گیا۔ عراق میں تمام افراد کو بنکروں میں پناہ لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران نے قطر، عراق ،کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کر د یئے