اسلام آباد (اے بی این نیوز) رہنما پی ٹی آئی تیمورجھگڑا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینا یا نہ دینا انسانی حقوق کی صورتحال سے مشروط لگتا ۔ امریکہ کی کریڈیبلٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیںامریکہ نے پاکستان بھارت کشیدگی میں مثبت کردار ادا کیا تھا۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عالمی حالات 1938 جیسے خطرناک موڑ پر کھڑے ہیں۔ یورپ اسرائیل کے حملوں پر تنقید سے گریزاں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کا انٹرنیشنل آرڈر زوال پذیر دکھائی دیتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ – امریکہ نے کہا 2ہفتے سفارتکاری کودیں گے، پھر حملہ کر دیا۔ یو ایس کریڈیبلٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ ہمیں امید تھی امریکہ اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ یہ جنگ امریکہ کی نہیں تھی۔ سفارتکاری کے بجائے طاقت کا استعمال تشویشناک ہے۔ امریکی اقدام عالمی اعتماد کے لیے نقصان دہ ہے۔ امریکہ کی طرف سے حملہ افسوسناک اور غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
پرامن مذاکرات کو مسترد کرنا خطے کے امن سے کھیل ہے۔ امریکہ کی کریڈیبلٹی عالمی سطح پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ پاکستان نے ایران کے ساتھ کھڑا ہوکر جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔ کشمیریوں کے حق میں پاکستان نے عالمی سطح پر آواز بلند کی۔ بین الاقوامی برادری کو حملے کا نوٹس لینا ہوگا۔ پاکستان کی سفارتی پالیسی امن پر مبنی ہے، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر مؤثر معاشی سفارت کاری کی ضرورت ہے۔
ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر اقتصادی بحالی ممکن نہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں شفافیت اور قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ اپوزیشن کا رویہ قومی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ٹیکس اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ضروری ہے۔
حکومت سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف ایک شخص کے گرد گھومتا ہے۔ ملکی مفاد کے معاملات پر اتفاق رائے ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کی۔ نیشنل سیکیورٹی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،
مزید پڑھیں :ایران نے قطر، عراق ،کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کر د یئے