اسلام آباد (اے بی این نیوز ) کوئٹہ کے قریب جنگل پیر علیزئی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور اس کامیاب کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔