Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد کو کھلایا جائے،شاہدآفریدی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے محمد رضوان کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ رضوان نے کئی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپنر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے، جب کہ ہوتا یہ ہے کہ اگر اوپنر نہ ہو تو تیسرے نمبر والا کھلاڑی بطور اوپنر اوپننگ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلیئر کے پاس پاور ہوتی ہے کیونکہ جب کوئی کھلاڑی پرفارمنس دیتا رہتا ہے تو وہ سپر اسٹار بن جاتا ہے اور پھر وہ اپنی بات منوانا شروع کردیتا ہے کہ میں یہاں نہیں یہاں کھیلوں گا، انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں کوچ کا کردار بہت اہم ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو منفرد لے کر چلنا چاہتا ہے یا پھر بطور ٹیم پلیئر ہی، میرا خیال ہے کہ فیصلہ وہ ہونا چاہیے جو ٹیم کیلئے بہتر ہو نہ کہ کسی کو فیور دی جائے، کسی بھی بلے باز کی ناکامی کا سوال بیٹنگ کوچ سے ہی کیا جائے گا۔