اہم خبریں

وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، امریکہ کا پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد (  اےبی این نیوز       )وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دہرائی۔ وزیراعظم نے روبیو کی فعال سفارتکاری اور ٹرمپ کی قیادت کی تعریف کی۔
پاک بھارت سیزفائر معاہدے میں امریکی کردار کو سراہا گیاوزیراعظم کا کشمیر، آبی تنازع، تجارت اور دہشتگردی پر مذاکرات کا عندیہ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاک بھارت بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں۔
پاکستان امن کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔ تجارت، توانائی، آئی ٹی سمیت تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کو سراہا۔
روبیو نے پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ امریکہ کا پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم۔ وزیراعظم نے روبیو کو بھی جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید پڑھیں :ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تل ابیب،حیفہ اور بیرشیبہ میں دھماکے، سائبر سیکیورٹی فرم تباہ

متعلقہ خبریں