اہم خبریں

ایران کو اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کی مدد حاصل، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حالیہ حملوں میں ایران کو نہ صرف روس بلکہ شمالی کوریا کی بھی مدد حاصل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ممالک ایران کی عسکری کارروائیوں میں پشت پناہی کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام اب آ خری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے “انتہائی قریب” ہے۔ ان کے مطابق یہ صورتحال عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو رضاکارانہ طور پر اپنا جوہری پروگرام ترک کر دینا چاہیے، تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ایرانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ > “اگر ایران نے وقت پر جوہری معاہدے پر دستخط کیے ہوتے تو آج یہ خطرناک صورت حال پیدا نہ ہوتی۔” انہوں نے مزید کہا کہ> “میں نے پہلے ہی ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس راستے پر نہ چلے، لیکن اب انسانی جانوں کا جو ضیاع ہو رہا ہے، وہ نہایت افسوسناک اور قابل شرم ہے۔”

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو بھی خبردار کیا کہ وہ جلد از جلد تہران سے نکل جائیں کیونکہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق عالمی برادری کو اب اس مسئلے پر سخت مؤقف اپنانا ہوگا، کیونکہ “ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔”

مزید پڑھیں :ایران کیلئے بڑی مدد آن پہنچی، پاکستان سمیت20 مسلم ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کر دی

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں