اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلامی ممالک یک زبان ہو گئے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے بڑا سفارتی اعلان جاری کر دیا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر عالمِ اسلام کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔ عالمی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ سمیت 20 مسلم ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کر دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت، اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردی گئی۔
تمام ریاستوں کی خودمختاری، سرحدی سالمیت اور خوشگوار ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیا گیا۔ خطے میں کشیدگی ختم کرنے اور مکمل جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زورلازمی قرار دی گئی۔
اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کی گئی۔ مشرقِ وسطیٰ کو جوہری اور تباہ کن ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کی فوری ضرورت دیا گیا۔
ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی راہ بحال کرنے پر زوردیا گیا۔
بین الاقوامی آبی گذرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی اور سمندری سلامتی یقینی بنانے کی اپیلکی گئی۔ سفارتکاری، مکالمہ اور عالمی قوانین کی روشنی میں مسائل کے حل پر زور، فوجی اقدامات مسئلے کا حل نہیں۔
مزید پڑھیں :چین کی للکار، دنیا امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے،چینی صدر شی جن پنگ