اسلام آباد (اے بی این نیوز )سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ امریکا وسطی ایشیا میں اسرائیل کو سپورٹ کررہا ہے۔ ایران کا جوہری ہتھیار بنانا اسرائیل کیلئے ناقابل قبول ہے۔
امریکا چاہے گا کہ ایران، اسرائیل جنگ سے خود کو دور رکھے۔
اسرائیل کے پاس ایڈوانس ایئرفورس ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایران نے جو نئے میزائل فائر کیے اس کی رفتار کافی تیز ہے۔
ایران میں اسرائیل کو رجیم چینج کرانے کیلئےجاسوس ملے ہیں۔
اسرائیل نے ایران کے جوہری سائنسدان شہید کیے۔ اسرائیل نے ایران میں بہت بڑا جاسوسی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔
