اہم خبریں

سعودی عرب اور قطر نے ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا

ریاض ( اے بی این نیوز     ) سعودی عرب اور قطر کا اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کی حمایت کا اعلان ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون،کہااسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا جنگ میں شامل ہو،امیر قطرشیخ تمیم کا بھی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون ، ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابط، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم کرنے پر اتفاق،پیوٹن کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت،50منٹ طویل گفتگومیں دونوں رہنماؤں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا،کریملن حکام کے مطابق دونوں صدور نے ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا، ٹرمپ نےبتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنےکیلئے تیار ہیں۔

ایران مذاکرات کیلئے تیار تھا،ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا،آپ لوگ سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں،ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سابق ایڈوائزر پروفیسر سید محمد مرانڈی نے سکائی نیوز کی اینکر کو آئینہ دکھا دیا ،کہا حملے سے ایک رات پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے،آپ کی نظر میں جارحیت،سویلین عمارتوں اور سویلینز کو نشانہ بنانا کیا ایک اچھا اور مہذب فعل ہے،جس بلڈنگ میں ہمارے کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا وہاں 60سویلینز بھی مارے گئے،جس کی آپ جیسے لوگوں کیلئے کوئی اہمیت نہیں۔

مزید پڑھیں :ایرانی جہازوں نے برطانوی جنگی بحری جہاز کو روک لیا ، آبنائے ہرمز کی بندش ؟ آیت اللہ خامنہ اِی نشانے پر ہیں،اسرائیل

متعلقہ خبریں