اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کی پارٹی معاملات میں انٹری، پارٹی کی چیئرمین شپ اپنے ذمے لے لی، ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بیرسٹر گوہر عملاً پارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے فارغ کر دیئے گئے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سلمان اکرم کا راجہ کا بانی پی ٹی آئی کی نظر میں پلڑا بھاری۔ عمر ایوب کو سیاسی معاملات دیکھنے اور سلمان اکرم راجہ کو بانی چیئرمین کے احکامات پر عملدرآمد کی ذمہ داری دے دی گئی۔
بیرسٹر گوہر کا پارٹی میں سیاسی کردار ختم، صرف سفارتی امور دیکھیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا ہومیو پیتھک رویہ انکو لے ڈوبا، بانی پی ٹی آئی نے متعدد بار انکو جارحانہ رویہ اپنانے کو کہا۔ مشکل وقت میں پارٹی، قیادت اور کارکنان کو سنبھالنے والے بیرسٹر گوہر بھی پارٹی کی اندرونی سیاست کا شکار ہوئے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم نےچیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکراور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کانوٹس لے لیا