اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عوامی پریشرکام کرگیا۔ وزیراعظم نےچیئرمین ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ۔ سپیکراور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کانوٹس لے لیا۔ سپیکر اورچیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم رپورٹ کی روشنی میں سپیکراورچیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ وزیر دفاع بھی چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کی تنخواہوں میں ضافے پر ناراض۔ ۔ کہا عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا