اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیرمملکت برائے ریلویزبلال اظہرکیانینے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ معاشی مشکلات اتنی تھیں کوئی حکومت نہیں لینا چاہتاتھا۔
ملک میں ریفارمزکودوبارہ سےبحال کیا۔ ہم نےبجٹ کےحوالےسےاپنےاہداف کوحاصل کیا۔ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کودوبارہ بحال کیا۔ ججزکی تنخواہیں عوامی نمائندوں سےکہیں زیادہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف بغیرتنخواہ کےکام کررہےہیں۔ بھارت کی مخالفت کےباوجود آئی ایم ایف سےقرضہ لینےمیں کامیاب ہوئے۔ ہم نےگزشتہ بجٹ کےاہداف پورےکیےہیں۔
ہماری بنیادی ترجیح جی ڈی پی نہیں بلکہ معاشی استحکام ہے۔ رکن پی ٹی آئی شاندانہ گلزارنے کہا کہ بجٹ کےنمبرزفارم47کی طرح جعلی ہیں۔ خواجہ آصف کیلئے2ہزار500ارب کابجٹ رکھاگیا۔ حکومت جومرضی کرلےمہنگائی کوچھپانہیں جاسکتی۔
بجٹ کےنتیجےمیں عوام پرمہنگائی کابوجھ پڑےگا۔
پی ٹی آئی کوریلیف نہیں بلکہ انصاف چاہیے۔ 26ویں آئینی ترمیم کےبعدعدلیہ کودباؤمیں لایاگیا۔ جہاں معدنیات ہوں وہاں ترقیاتی کام نہیں ہواکرتے۔ بانی پی ٹی آئی کہہ چکےہیں ڈیل کسی صورت نہیں کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی کوپیغام پہنچایاگیا پارٹی موجودرہےگی آپ نہیں ہوں گے۔ عوام بانی پی ٹی آئی کےبغیرکسی کوتسلیم کرنےکوتیارنہیں۔ جب بانی نےجے10 سی طیارے خریدےتو ان کامذاق اڑا یاگیا۔
ہمارےشاہینوں نے مکار دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں ان کےمینڈیٹ کوتسلیم کیاجائے۔
مزید پڑھیں :
مزید پڑھیں :صبر کا پیمانہ لبریز،تحریک شروع،مسلح ہو کر آئیں گے،گولی کا جواب گولی سے دینگے،علی امین
