اہم خبریں

مودی کو ایک اور بڑی شکست ، بھارت کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرسکتے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز         )امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کا کہنا ہے کہ بھارت کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہا ہے کہ امریکا بھارت کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کر سکتا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل کوریلا نے کہا کہ “داعش خراسان اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ فعال دہشت گرد تنظیموں میں سے ایک ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کے ایک غیر معمولی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔

اس وقت یہ دہشت گرد گروہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں سرگرم ہے۔ انسداد دہشت گردی کے عالمی تناظر میں پاکستان کی شراکت داری انتہائی اہم اور موثر ثابت ہو رہی ہے۔ 2024 کے آغاز سے اب تک پاکستان کے مغربی علاقوں میں ایک ہزار سے زیادہ دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں تقریباً 700 سکیورٹی اہلکار اور عام شہری ہلاک اور 2500 زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ داعش خراسان کمزور ہو گئی ہے اور اس کی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ حالیہ مہینوں میں انہیں ہونے والا بھاری نقصان ہے۔ ہمیں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ اتنا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ تعلقات ہیں تو پاکستان کے ساتھ تعلقات نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو بڑا ریلیف،بہت اہم فیصلہ حق میں آگیا،پولیس کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں